ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

آیت اللہ مہدوی کنی کی عیادت :

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ مہدوی کنی کی عیادت کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج سہ پہر کو  تہران کے ایک اسپتال میں خبرگان کونسل کے سربراہ آیت اللہ مہدوی کنی کی عیادت کی ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عیادت کے دوران آیت اللہ مہدوی کنی کی سلامتی اور علاج کے بارے میں آخری اطلاعات حاصل کیں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے ان کی شفا اور صحتیابی کے لئے دعا فرمائی۔کل رات رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمین محمد گلپائیگانی نے اسپتال میں آیت اللہ مہدوی کنی کی عیادت کی۔ حضرت امام خمینی (رہ) کی 25 ویں برسی کی تقریب میں شرکت کے بعد  آیت اللہ مہدوی کنی جب گھر پہنچے تو ان پرعارضہ قلبی طاری  ہوا جس کے بعد انھیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔

700 /