ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

خارجہ روابط کی اسٹراٹیجک کونسل کے نئے اراکین کا تقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں خارجہ روابط کی اسٹراٹیجک کونسل کے نئے اراکین کا تقرر کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب آقائ ڈاکٹر خرازی

خارجہ روابط کی اسٹراٹیجک کونسل کے اراکین کی تکمیل کے پیش نظر جناب ڈاکٹر سعید جلیلی، جناب ڈاکٹر ابراہیم شیبانی، حسین طارمی، مہدی مصطفوی اہری اور میجر جنرل احمد وحیدی کو جنابعالی کی سربراہی میں نئے ارکان کے عنوان سے منصوب کرتا ہوں۔

ماضی کے تجربات اور طویل مدت منصوبوں تک پہنچنے کے لئے حکام کی مدد کے سلسلے میں اس کونسل کے کردار اور اس میدان میں ممتاز ماہرین سے استفادہ کے پیش نظر امید کی جاتی ہے کہ نئے مرحلے میں یہ کونسل اپنی ذمہ داریوں کو مزید مؤثر انداز میں انجام دے گی۔

سید علی خامنہ ای

25/خرداد/1393

700 /