ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی انصاف حصص کو آزاد کرنے کی درخواست سے موافقت

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی کی  معاشرے میں سماجی انصاف کے فروغ کے سلسلے میں انصاف حصص کو عام کرنے کی درخواست تین شرائط کے ساتھ منظور کر لی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ابلاغیہ کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

معاشرے میں سماجی انصاف کو فروغ دینے اور کم آمدنی والے گھرانوں کی آمدنی کو مضبوط اور بااختیار بنانے کے مقصد سے آئین کے آرٹیکل 44 کے حصص کے کچھ فیصد کو  انصاف حصص کی شکل میں منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد ،یہ توقع کی جاتی تھی کہ مختلف حکومتوں میں متعلقہ حکام مؤرخہ 12/4/ 1385 کے ابلاغی دستور کے 8 گانہ امور پر عمل کرتے ہوئےانصاف حصص کو آزاد اور قیمت مقرر کرکے اس کے اسٹاک ایکسچینچ میں داخل ہونے کی راہ ہموار اور دستور العمل وضع کرکے اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔ بہر حال موجودہ اقتصادی شرائط اور حکومت کی طرف سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کے عزم کے پیش نظر انصاف حصص کو مندرجہ ذیل شرائط کے تحت آزآد کرنے سے موافقت کی جاتی ہے۔

1 ۔ انصاف حصص رکھنے والے افراد  مقررہ مدت کے اندر سرمایہ قبول کرنے والی کمپنیوں کے انتخاب اور اپنے حصص کی مدیریت کے مجاز ہیں۔

2 ۔ انصاف حصص کے مالکین کو حصص کی منتقلی کے لئے درکار ضوابط کو اسٹاک ایکسچینج کی اعلی کونسل کے ذریعہ تیار اور منظور کیا جائے اور اس پر تمام انتظامی اداروں کے لئے عمل لازمی ہے۔

3 ۔ صوبائی سرمایہ کار کمپنیوں میں باقی ماندہ حصص کے سلسلے میں ، اسٹاک ایکسچینج کی اعلی کونسل کو چاہیے کہ وہ  مذکورہ کمپنیوں میں اسٹاک مالکان کی حوصلہ افزائی کرے اور متعلقہ اداروں کے ذریعے جلد از جلد اسٹاک ایکسچینج میں ان کمپنیوں کے داخلے کی راہ ہموار کرے۔

ان حصص کی منتقلی کے اہداف کے حصول میں تاخیر اور لوگوں کو جلد سے جلد اپنے حصص کے فوائد سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت کے پیش نظر حکومت کو مذکورہ بالا تین شرائط کے ساتھ  ضروری اقدامات انجام دینے چاہییں ۔

سید علی خامنہ ای

9/ اردیبہشت / 1399

700 /