ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

عظیم اسلامی مفکر جناب محمد رضا حکیمی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

ہمہ جہت دانشور ، زبردست ادیب ، نظریہ نگار مفکر ، اسلام شناس محقق

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے عظیم اسلامی مفکر جناب محمد رضا حکیمی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔ امام خامنہ ای کا پیغام ، 23 اگست 2021 کو جاری کیا گیا جو اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ ، مجھے ممتاز مفکر اور دانشور کی رحلت کی خبر ملی ہے۔ محمد رضا حکیمی قدّس‌الله‌نفسه ایک ہمہ جہت دانشور ، زبردست ادیب ، نظریہ نگار مفکر ، عدل و انصاف کے لیے متحرک اسلام شناس تھے۔  انہوں نے اپنی مادی تجملات اور خواہشات سے آزاد زندگی قرآن اور سنت نبوی کی اعلیٰ تعلیمات کی خدمت میں گزاری ، اور اس میدان میں قیمتی علمی سرمایہ باقی چھوڑا ہے۔

شہر مشہد مقدس میں معرفت اور روحانیت کے عظیم اساتید کی پرفیض، روحانی فیوضات سے بہرہ مند ہونے سے اس عزیز شخصیت کے دل و جان میں خدا پر توکل، بندگی اور روحانی آزادی کا ایسا زخیرہ قائم ہوا کہ جس نے انہیں اپنی مبارک زندگی کے اختتام تک (راہ راست پر) مضبوط اور محکم رہنے میں مدد دی۔ میں معزز حکیمی گھرانے، خاص طور پر ان کے محترم بھائی کے ساتھ ساتھ مرحوم کے تمام دوستوں اور مداحوں کی خدمت میں  اپنے اس پرانے دوست کی اندوہناک جدائی پر تعزیت پیش کرتا ہوں ، اور میں ان کے لیے خدا کی رحمت اور مغفرت کا تقاضا کرتا ہوں۔

سیّدعلی خامنه‌ای
۲۳ اگست ۲۰۲۱

700 /