ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

افغانستان کے صوبے قندوز کی مسجد میں اندوہناک دھماکے پر تعزیتی پیغام:

برادر ملک افغانستان کے حکام اس بھیانک جرم میں ملوث عناصر کو سزا دیں

افغانستان کے صوبے قندوز کی ایک مسجد میں اندوہناک دھماکے اور نمازیوں کی کثیر تعداد میں جانیں ضائع ہونے کے بعد ، امام خامنہ ای نے ان خوفناک جرائم میں ملوث افراد کو سزا دینے اور اس طرح کے واقعات کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

قندوز کے خان آباد علاقے کی مسجد میں تلخ اور اندوہناک دھماکہ ، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں نمازی مومنین کی جانیں ضائع ہوئیں ، نے ہمیں غمزدہ کیا ہے۔ ہمارے پڑوسی ، برادر ملک افغانستان کے حکام سے سنجیدگی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس بھیانک جرم کا ارتکاب کرنے والے خونخوار مجرموں کو سزا دیں گے اور اس طرح کے سانحات کے دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس واقعہ کے شہداء پر اپنی برکتیں نازل کرے اور انکے درجات کو بلند کرے اور زخمیوں کو شفائے عاجلہ اور ان کے لواحقین اور پسماندگان کو صبر اور سکون عطا کرے۔

 سید علی خامنہ ای

9 اکتوبر 2021۔

700 /