ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

واجب النفقہ ﴿تحت کفالت﴾ افراد کو کفارہ اور فدیہ دینا

ایسے افراد کو کفارہ اور فدیہ دینا کہ جو انسان کے واجب النفقہ ﴿جن کا نفقہ دینا واجب ہے جیسے کہ اولاد اور ماں﴾ شمار ہوتے ہوں، صحیح نہیں ہے۔
سوال: کیا میں   اپنے داماد یا بہنوئی  کو  کہ جو فقیر شمار ہوتا ہے، کفارہٴ عمد اور غیر عمد دے سکتا ہوں؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے تاہم توجہ رہے کہ کفارہٴ عمد ساٹھ ﴿٦۰﴾  فقیروں کو ﴿علیحدہ علیحدہ﴾ دیا جاتا ہے، لہذا اگر کفارہٴ عمد ہو تو  آپ  انہیں صرف ایک مد کھانا دے سکتے ہیں۔
 
700 /