ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

مصارف کے علاوہ دوسری جگہوں میں کفارہ خرچ کرنا 1

سوال: ہم نے کفارے جمع کرنے کے لئے مسجد میں ایک صندوق رکھا ہوا ہے اور اس میں کافی زیادہ رقم ڈالی گئی ہے کیا مسجد کے اخراجات کے لئے اس میں سے خرچ کیا جاسکتا ہے؟
جواب: جائز نہیں ہے، ضروری ہے کہ کفارہ شرعی معیارات کے مطابق فقراء پر خرچ کیا جائے۔

سوال: ہمارا ایک فلاحی ادارہ ہے اور  موٴمنین نے ہمیں بڑی مقدار میں کفارہ دیا ہے،  ہمیں نہیں معلوم کہ اس میں سے کتنی مقدار کفارہٴ عمد ہے اور کتنی مقدار کفارہٴ عذر ﴿فدیہ﴾ اب ہمیں کیا کرنا چاہئے؟
جواب:  اگر کفارہٴ عمد کی بنیاد پر خرچ کیا جائے تو کفایت کرے گا۔

سوال:ہمارا ایک اکاونٹ ہے کہ جس میں صرف  فقراء کے لئے مالی امداد جمع کی جاتی ہے اور اس اکاونٹ میں رد مظالم اور کفارے کی رقم جمع کروائی گئی ہے، میں ابھی متوجہ ہوا ہوں کہ ان رقوم کے خرچ کی مد میں اختلاف ہے اب ان پیسوں کا کیا کیا جائے اور حکم کیا ہے؟
جواب: سوال کے مسئلے میں لازم ہے کہ رہبر معظم انقلاب   کے دفتر یا معظم لہ کے کسی نمائندے  سے رابطہ کیجئے اور اپنی ذمہ داری  کے متعلق استفسار کیجئے۔

 

 
700 /