ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

بیماری کی وجہ سے روزہ چھوٹ جانا

وہ شخص جس  نے بیماری کی وجہ سے ماہ رمضان کا روزہ نہ رکھا ہو اگر اگلے ماہ  رمضان تک اس کی بیماری طول پکڑ لے تو  اس سے روزوں کی قضا ساقط ہوجائے گی اور ضروری ہے کہ ہر دن کے لئے ایک مد کھانا فقیر کو دے۔

نماز اور روزے کے مسائل، مسئلہ ۹۴۲


اگر مکلف  بیماری کی وجہ سے ماہ رمضان کے روزے نہ رکھے اور ماہ رمضان کے بعد اس کی بیماری برطرف ہوجائے لیکن فوراً کوئی دوسرا  عذر پیش آجائے اور اگلے ماہ  رمضان تک قضا بجا نہ لاسکے تو ضروری ہے کہ بعد والے  سالوں میں ان روزوں کی قضا کرے۔ اسی طرح اگر ماہ رمضان میں بیماری کے علاوہ کوئی دوسرا  عذر رکھتا  ہو اور رمضان کے بعد برطرف ہوجائے لیکن اگلے ماہ  رمضان تک بیماری کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکے تو ضروری ہے کہ ان روزوں کی قضا بجالائے۔

نماز اور روزے کے مسائل، مسئلہ ۹۲۵


وہ شخص جو بیما رہو اور اس کی بیماری عارضی ہے اور اگلے ماہ رمضان تک صحتیاب ہوجائے گا فدیہ ادا کرنے کے حوالے سے اس کا کوئی فریضہ نہیں ہے لیکن ضروری ہے کہ احتیاط کی بنا پر اگلے سال کے ماہ رمضان تک روزوں کی قضا رکھ لے، بصورت دیگر قضا کے علاوہ  کفارہٴ تاخیر ﴿ ایک مد یعنی ۷۵۰ گرام کھانا﴾ بھی لازم ہوجائے گا۔
 
700 /